کراچی: (ما نیٹر نگ ڈیسک )صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی شخص یا ادارے کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک جو جو حرکت کی وہ ان کی اپنی خواہش نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہیں سے نوٹس آتے ہیں، دھرنے کی کال حکومت کا نہیں عوام کا نقصان ہے، 126دن کے دھرنے میں بھی انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی تھی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو کہا حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجیں، انہوں نے بجلی کے بل پھاڑے تھے، یہ صرف اور صرف سازش ہے، انہوں نے کہا ڈیفنس پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کی سازش پر چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے کسی ادارے میں استحکام ہو۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باری باری ہر ادارے کو ٹارگٹ کررہے ہیں، ان کا ٹارگٹ کوئی سیاستدان یا ادارہ نہیں ان کا ٹارگٹ پاکستان ہے،یہ ملک کا نقصان چاہتے ہیں، مجھے نہیں پتہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا بہت علم رکھتے ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سینیٹر،اچھے اور نفیس آدمی ہیں اور اچھی سیاست کررہے ہیں، فیصل واوڈا چاہیں تو کسی بھی سیاسی پارٹی کے سربراہ سے مل سکتے ہیں۔
Keep Reading
Add A Comment