لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کے، پی ایس او ذکااللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برہان آصف نامی شخص صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے رقم بٹور رہا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ندیم اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لیے، برہان آصف نے محکمہ وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version