الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق 6فروری کی رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے ، جلوس ، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کانہ توا نعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد انتخابہ مہم اشتہارات ودیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہر پر پابندی ہوگی،جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو ۔

اس کے علاوہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی ۔ میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد پولنگ رزلٹ کی نشریات شروع کر سکتا ہے جس میں یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں۔

ریٹرننگ آفیسرز پولنگ سٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی نتائج جاری کریں گے۔الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرے گا اور خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version