مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح پیش آیا، نعشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔