سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان میاں بیوی کو گرفتارکرلیاگیا۔

ضلعی پولیس آفیسر فیصل کے مطابق ملزمان کے تشدد سے 5 روز قبل 12 سالہ ملازمہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ عائشہ کی ہلاکت کے بعد ملزم جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایاکہ ملزم کو حافظ آباد اور اس کی اہلیہ کو لاہور سےگرفتارکیاگیا اور دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمان دو ماہ سے ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنارہےتھے جس سے اس کے گردے بھی خراب ہوگئے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ ملازمہ کےجسم پر 19سے زائد زخم پائے گئے تھے جو بری طرح خراب ہوچکے تھے۔

Leave A Reply

Exit mobile version