رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ نماز کا وقفہ 30 منٹ کا ہوگا جو کہ 2 بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔

جمعے کو دفتری اوقات ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں میں عوامی لین دین یعنی پبلک ڈیلنگ پیر سے جمعرات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی۔

جمعے کو عوامی لین دین صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک ہوگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version