ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبار کباد دی ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک ،ترکیے صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر صدرآصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے ترکیے کے عوام کو رمضان کی مبار کباد دی۔
اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے رجب طیب اردوان کو جلد پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Keep Reading
Add A Comment