میرپور خاص میں سول اسپتال کے احاطے میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
اسپتال کے احاطے میں بچے کو جنم دینے والی خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے لیے اسپتال آئی تھیں لیکن اسپتال میں جگہ نہیں ملی۔
گزشتہ روز اس واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد میئر میرپور خاص نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
میئر عبدالرؤف غوری نے ایم ایس سول اسپتال سے 24 گھنٹے میں جواب طلب کرلیا۔
سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نصر اللہ کا کہنا ہے کہ خاتون خون کے ٹیسٹ کے لیے جارہی تھیں، راستے میں طبیعت خراب ہوئی۔
Keep Reading
Add A Comment