پشاور میں افطار سے چند منٹ قبل تکرار پر باپ اور دو بیٹے قتل کردیے گئے۔
پشاور کے علاقے پلوسی میں افطار سے چند منٹ قبل زبانی تکرار پر پڑوسیوں نے فائرنگ کرکے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔
مقتول محمد افضل کی بیوی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں نواز خان اور اس کے دو بیٹے اصغر خان اور داؤد خان شامل ہیں۔
واقعے کے بعد مقامی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور زخمی خاتون کو بھی طبی امداد کے لیے بھجوادیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا۔
Keep Reading
Add A Comment