نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے لاپتا ہونے والے دونوں کم عمر بچے اپنے گھر پہنچ گئے۔
بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کے دو کم عمر بچے 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ منگل کی رات 12 بجے سے لاپتا ہیں۔
والدہ کی پوسٹ کے مطابق بچے فوڈ چین تک برگر لینے نکلے تھے اور پھر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے، بچوں کی کسٹڈی کے لیے والدین میں تنازع چل رہا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
اب شمائلہ ناز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ہی اطلاع دی کہ دونوں بچے خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔
بچوں کی والدہ کے مطابق کسی پرائیویٹ نمبر سے فون آیا اور حیدری پر کوئی جگہ بتائی گئی، میرا بھائی رینجرز کے ساتھ اس جگہ پہنچا تو بچے مل گئے۔
Keep Reading
Add A Comment