وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے عالمی بینک سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات اور سیلاب زدہ علاقوں کیلئے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی۔
وفاقی وزیرخزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی ملاقات ہوئی جس میں کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے انہیں وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اورکنٹری ڈائریکٹر نے معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے وزیرخزانہ کےوژن کو سراہا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کو اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایاکہ توانائی اور ایف بی آرمیں اصلاحات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خزانہ نے اصلاحات اور معیشت کو مستحکم بنانے، انرجی سیکٹر، ایف بی آرمیں اصلاحات کیلئےعالمی بینک سےفنانسنگ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے فنانسنگ کے حصول پر بھی بات چیت کی۔
رواں مالی سال کے دوران عالمی بینک سے مجموعی طورپر 2 ارب ڈالرز قرض کی توقع تھی، قرض ایف بی آر میں اصلاحات، سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے ملنا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے عالمی بینک سے ایف بی آر اصلاحات اورسیلاب زدہ علاقوں کیلئے قرض جاری کرنے کی درخواست کردی۔