لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔
مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی بلاک، استقبالیہ کاؤنٹر کا معائنہ کیا اورمریضوں کے تیمارداروں کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں۔
مریم نواز نے مریضوں کی عیادت کی اور مریض کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے جلد گھروں تک ادویات سروس شروع کرنے کا بتایا۔
وارڈ میں زیرعلاج پشاور کی واجدہ گل وزیراعلیٰ سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ دل کا علاج کرانے پشاور سے آنا پڑا، لاہور میں علاج کی سہولتیں اچھی ہیں۔
مریم نواز نے اسپتال حکام کو مریضہ کے علاج کیلئے مزید بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے وارڈ میں نصب اے سی کا پانی زمین پر گرنے کی نشاندہی کی اور صفائی کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے بستر پر گندی بیڈ شیٹس دیکھ کر ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔
مریم نواز نے بزرگ مریضہ سے پوچھا کہ کدوں دے ایتھے آئے او؟ اس پر بزرگ مریضہ نے وزیراعلیٰ کا ہاتھ پکڑ کر دعائیں دیں اور بتایاکہ ہفتہ ہوگیا ہے، ساڈا لیڈر نواز شریف اے، میرا سلام کہنا۔
مریم نواز نے ایمرجنسی کاؤنٹر پر نرسز کا مسئلہ سنا اور وزیر صحت کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔