بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر، ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر اور عثمان ریاض گل پیش ہوئے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version