وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں کیا۔ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔