امریکا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
پی ٹی آئی کے مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا الیکشن نتائج اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورافواج پاکستان کے خلاف بینر لگا رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شریک بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی شہبازگل کو پارٹی قیادت کی جانب سے مظاہرے کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیا، مظاہرے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد لی گئی۔
خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔