وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے عمران خان کو صرف ملک کی فکر ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انتظار ہے کہ یہ سازشی کب بے نقاب ہوں گے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے دو ملاقاتیں کیں، ان کوصرف ملک کی فکر ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا ایک سازش کے تحت ملک کے ساتھ جو کیا گیا جلد لوگوں کے سامنے آجائے گا، اب انتظار ہے کہ کب یہ سازشی بے نقاب ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا ہم نے اصلاح کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اگر ہم انتقام پر لگے رہیں گے تو اصلاح نہیں ہو پائے گی، ہم نے معاشرے کو ٹھیک کرنا ہے اور اصلاح کرنی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہا تھا ریاست اپنےعوام کو بنیادی سہولتیں نہ دے سکے تو کیا کہا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 30 منٹ کی ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
Keep Reading
Add A Comment