کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں شمال مشرق اور شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version