وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن کے والد سے ملاقات کی اور دفاع وطن کے لیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب ہفتے کو میر علی حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کو گزشتہ روز تلہ گنگ کے آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا ۔
شہید کیپٹن احمد بدر کے والد نے گزشتہ روز 23 سالہ اکلوتے بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملنے پر مسکراتے لبوں کے ساتھ اللّٰہ کا شکر ادا کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیٹے پر فخر ہے کہ وہ شہید ہوکر عزت پاگیا اور انہیں بھی عزت بخش دی۔