بھارت کے شہر دہلی میں انڈوں کا سالن بنانے سے انکار کرنے والی محبوبہ کو اس کے ساتھی نے اینٹیں اور ہتھوڑی مار کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ دہلی کے علاقے سرائے کالے خان میں پیش آیا جہاں35 سالہ شخص نے ایک زیر تعمیر عمارت میں اپنی ساتھی کو سالن نہ بنانے پر بے دردی سے قتل کرڈالا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت للن یادو اور مقتولہ کی شناخت 32 سالہ انجلی کے نام پر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کا واقعہ گزشتہ ہفتے عمارت کی دوسری منزل پر پیش آیا جس کی اگلی صبح عمارت میں کام کرنے والے مزدور اور اس کی بیوی نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے للن کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی پہلی بیوی 6 ماہ قبل سانپ کے کاٹنے سے مرگئی تھی جس کے بعد اس کی اپنے گھر والوں سے لڑائی ہوگئی اور وہ دہلی شفٹ ہو گیا، یہاں اس کی ملاقات انجلی سے ہوئی اور ان دونوں نے ساتھ رہنا شروع کیا، مارچ میں للن کو زیر تعمیر عمارت میں کام مل گیا اور ان دونوں نے یہی رہنا شروع کردیا۔
ملزم نے مزید بتایا کہ منگل کی رات نشے کی حالت میں انجلی سے انڈے کا سالن پکانے کو کہا اس کے انکار پر ہم دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور میں نے انجلی پر ہتھوڑے، اینٹ اور بیلٹ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی اور میں لاش دیکھ کر فرار ہوگیا۔
Keep Reading
Add A Comment