وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سال 2023-2024 کی بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیے۔
چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بجٹ دستاویز پیش کیں جس میں ترقیاتی بجٹ 655 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جب کہ سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات کا بجٹ 20 ارب روپے اور صحت کے لیے 473.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ تعلیم کے لیے 596 ارب، لوکل گورنمنٹ کےلیے 127.7 ارب اور رمضان پیکج کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق مفت کتابوں کی فراہمی کے لیے 11ارب، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لیے12.5 ارب، پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 10ارب روپے اور حفظان صحت کےتوسیع پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے مختص کیے گئے جب کہ بجٹ میں زراعت پر 25.6 ارب روپے سبسڈی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دے