پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسف زئی نےکہا ہےکہ مجھے استانی کہنے والے سازشی اور غدار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ان سازشیوں کو سائیڈ لائن کیا اور ان سازشیوں کا راستہ روکنے کے لیے مجھے ہدایات ملی تھیں۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات میں شدت نظر آرہی ہے۔
مشیر برائے سماجی بہبود مشال یوسف زئی نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے استانی کہنے والے سازشی اور غدار ہیں۔
مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان سازشیوں کو سائیڈ لائن کیا ہے، پارٹی کے لیے جن کی خدمات تھیں بانی پی ٹی آئی ان کو آگے لے آئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سازشیوں کا راستہ روکنےکے لیے مجھے ہدایات ملی تھیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیئر وکیل قاضی انور کا کہنا تھا کہ مخصوص نشست کیس میں مجھ پر تنقید کرنے والوں کے پاس اور کچھ کرنےکو نہیں ہے۔