شیخوپورہ میں غربت سے دلبرداشتہ شوہر نے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگنے پر بیوی سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگالیا۔
پولیس کےمطابق شیخوپورہ کے گاؤں دولت پورہ میں سرفراز نامی شخص کی بیوی نے اس سے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پھانک کر خود کشی کرلی۔
محلے داروں کے مطابق سرفراز تنگ دست تھا ، بیوی نے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو وہ برداشت نہ کرسکا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔