اسلام آباد میں سہالہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر تصادم میں 3 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی لڑ پڑے اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایاکہ جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سےہیں اور فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔
دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔