کراچی میں دکانداروں نے سرکاری نرخ نامےکو ہوا میں اڑا دیا ہے اور من مانی قیمتوں پر اشیا فروخت کر رہے ہیں۔
608 اور 1700 روپے فی کلو سرکاری قیمت مقرر ہونےکے باوجود مرغی کا گوشت 650 روپے اور بکرے کا گوشت 2200 روپےکلو میں دستیاب ہے۔
پھلوں کی قیمتیں بھی آپے سے باہر ہیں، 219 روپے سرکاری ریٹ والا سیب 300 روپےکلو، 179 روپے والا کیلا 250 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔
ایرانی کھجور کے سرکاری نرخ 633 روپے ہیں مگر مارکیٹ میں یہ 800 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
207 روپےکلو والی پیاز کی قیمت 250 سے 300 روپے تک جاپہنچی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ دکانوں پر حکومت کی پرائس لسٹ ہو یا نہ ہو ، دکاندار بادشاہ ہے، جو قیمت مقرر کرے گا سامان اُسی پر فروخت ہوگا۔
مہنگائی کے باعث عید کی خریداری بھی ماند نظر آرہی ہے۔