جنوبی وزیرستان کے7 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کے ہاتھوں پکڑی دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس ملنے پر ہڑتال ختم کردی۔

ایف سی نے دو روز قبل یہ گاڑیاں پکڑ کر کسٹم کے حوالے کی تھیں جس پر 7 تھانوں کی پولیس نے ہڑتال کردی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تقریباً 1200 پولیس اہلکاروں نے ہڑتال کی، اس دوران نہ تو کسی مقدمے کا اندراج کیا گیا، نہ ہی روزنامچے میں کوئی انٹری کی گئی۔

پولیس حکام نے بتایاکہ تمام 7 تھانوں میں آج معمول کے مطابق کام جاری ہے۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے تنازع پر تمام تھانیدار آج ڈی پی او سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرمان اللہ کے مطابق ایف سی کے ساتھ مل کر پولیس کے تمام خدشات دور کیے جائیں گے، نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی حوالگی پرپولیس اورایف سی میں غلط فہمی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں گاڑیاں پولیس کو سپرد کرکے معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version