فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ہیں جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے شروعات کے میچز میں ڈربی شائرکلب کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عامر کا ڈربی شائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ ڈربی شائر نے محمد عامر کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
محمد عامر نے بھی ڈربی شائر اور کلب کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھرکا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈربی شائرکا کہنا ہے کہ محمد عامر کی غیر موجودگی کی صورت میں کلب اوورسیز کھلاڑی کی تلاش کر رہا ہے، محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ان کا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونےکا امکان ہے۔
ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ سیزن کے شروعات سے عین پہلے یہ مایوس کن ہے لیکن ہم محمد عامرکے فیصلے کی قدرکرتے ہیں، ڈربی شائر کلب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عامر کی واپسی کا خواہاں ہے۔