غلام نبی میمن کو دوسری مرتبہ انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا گیا۔
غلام نبی میمن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
غلام نبی میمن پولیس سروس آف پاکستان کےگریڈ 21 کےافسر ہیں، وہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
اس سےقبل راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کےفرائض انجام دے رہے تھے۔
پہلی مرتبہ جون 2022 میں غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد اگست 2023 میں انہیں ہٹا کر راجہ رفعت مختار کو آئی سندھ تعینات کیا گیا اور اب ایک مرتبہ پھر غلام نبی میمن کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔