ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ایک بار بھی ن لیگ کے پاس وزارتوں یا گورنرشپ کےلیے نہیں گئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ حکومت میں شامل ہونے کی درخواست مسلم لیگ ن نے کی تھی ہماری ابھی بھی بات چیت چل رہی ہے اور ہم نے کسی چیز کو انا کامسئلہ نہیں بنایا۔
خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ ہم نے اب تک گورنر شپ کے لیے کوئی نام نہیں دیا، ہم نے کہا تھا کہ موجودہ گورنر ہی ہمارے ہیں، ہم سے جتنی گزارش کی گئی تھی وہ ہم نے پوری کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت کے استحکام کےلیےکابینہ میں شامل ہوئی ہے اور ہم نے گورنرکا مطالبہ نہیں رکھا لیکن وزیراعلیٰ دیہی علاقےکاہوگا توگورنرشہری علاقےکا ہوگا۔
سینیٹ الیکشن میں امیدوار فیصل واوڈاسے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیصل واوڈا نے ہم سے سینیٹ الیکشن کے لیے سپورٹ کی درخواست نہیں کی۔
رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو سے متعلق بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی تشکیل دینےکےلیےکام شروع کردیا ہے ۔
خالد مقبول نے صدیقی نےکہا کہ جب بھی انتخابات پر سوال ہوتا ہےتو ہم کہتے ہیں کہ انتخابی عمل کوٹھیک کریں، ہم نے مردم شماری میں کراچی کی تقریباً ایک کروڑ آبادی کو بازیاب کرایا اور صبر کے ساتھ سندھ کےشہری علاقوں میں اپنا مینڈیٹ واپس لیا ہے۔