پشاور: اپیلٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کو اہل قرار دے دیا۔

اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے مراد سعید کی اپیل کی سماعت کی۔ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل منظور کرلی۔

اس کے علاوہ اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

ٹربیونل نے دلاور خان، روبینہ خالد،فدا محمد اور اظہر مشوانی کی کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version