مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسرائیل کی سیاسی حمایت میں کمی ہوئی ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کے لیے ایران کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں نے ناقابل یقین مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔