پاکستان سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ کی حیثیت 6 ماہ کے لیے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا۔

معاشی جریدے بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقراررکھی ہے۔

بلوم برگ نے فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکس چینج کے فیصلے کی وجہ پاکستان میں سیاسی استحکام اور نئی حکومت کی سربراہی اصلاحات پسند وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہونے کو قرار دیا ہے۔

بلوم برگ کاکہنا ہےکہ پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے مگر پاکستان کم از کم سرمایہ کاری کے قابل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی حد پاس کرنے میں کامیاب رہا۔

Leave A Reply

Exit mobile version