لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 9 میں سے 7 آپریشن تھیٹرز 5 ماہ سے مرمت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامناہے۔
آپریشن تھیٹرز بند ہونے کی وجہ سے بائی پاس کے منتظر مریض انتظارکی سولی پر لٹک گئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ آپریشن کے لیے 7 سے 8 ماہ کا وقت دینے لگی ہے۔
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نےصورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو مرمتی کام مئی کےبجائے اپریل میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔