کراچی میں مبینہ طور پر پلاٹ سے خاتون کو بے دخل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ مارے جس پر خاتون دُہائی دیتی رہی کہ وہ حاملہ ہے بچے کو کچھ نہ ہو جائے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شخص کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارے گئے اور پھر قہقہےبھی لگائے گئے۔

اس کے بعد خاتون کو پلاٹ سے بے دخل کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

پولیس نے واقعے سے اظہار لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے تشدد کا یہ واقعہ کراچی کا معلوم ہوتا ہے مگر جگہ معلوم نہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version