ایک ماہ میں پنجاب سے کچرا اور گندگی صاف نہیں کی جاسکی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے مطلوبہ اہداف حاصل نہ کیے جاسکے۔

لاہور،گوجرانوالا، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر کچرے کے ڈھیر ہیں۔ بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی جمع ہونے سے شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔

یاد رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں صفائی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ اور انتخابی بینرز ہٹانےکا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ صاف ستھرے پنجاب کے تحت کوئی کام نہ ہونےکا کہنا زیادتی ہوگی،گلی محلوں میں جائیں، عوام سے پوچھیں، وہ اپنے گلی محلے میں صفائی ہوتا دیکھ کر کتنا خوش ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ انڈے، کٹے اور مرغی والی حکومت چلی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کوئی کام کاغذوں کے لیے نہیں، سب کام نہ صرف ہوتے ہوئے نظر آئیں گے بلکہ ڈیڈ لائن میں مکمل بھی ہوں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version