پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی۔

اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان محسود نے پاؤں کے انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

عرفان پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بھی بنائے ہیں جن میں 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ بنائے گئے ریکارڈز شامل ہیں۔

پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، اسٹرائکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی جمپ، سٹار چمپس میں ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کا کہنا ہے کہ اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version