پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔
بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ بجلی چوری پہلے ہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں اور بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا۔