وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تعیناتی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔
پنجاب حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے سے انکار کردیا۔
علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔
سابق آئی جی اکبر ناصر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد تین دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے سینیئرڈی آئی جیز نے جونیئر افسر کے آئی جی بننے کے نوٹیفکیشن کے بعد چھٹی کی درخواست دے دی۔
ڈی آئی جیز ملک اویس، حسن رضاخان اور شعیب جانباز نئے نامزد آئی جی علی ناصر رضوی سے سینیئر ہیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، معاملے کو حل کرلیں گے۔