اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں 21.9 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 19 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 52 فیصد، پیاز 28 فیصد، آلو 24 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

فروٹ 22 فیصد، سبزیاں 13 فیصد، گوشت 4 فیصد، دال مونگ 2 فیصد مہنگے ہوئے۔مشروبات، تیار خوراک، چینی، مصالحے، بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ ماہ بجلی 5.11 فیصد، ٹیلر فیس 3.13 فیصد، گارمنٹس 2.22 فیصد مہ۔گے ہوئے۔موٹر فیول اور ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ مارچ میں چکن،کوکنگ آئل، انڈے، گندم، آٹا، گھی، بیکری، خشک، میوے سستے ہوئے۔

Leave A Reply

Exit mobile version