اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

Leave A Reply

Exit mobile version