پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہردیا گیا۔
اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی کا احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے مکالمہ ہوا۔
بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہردیا گیا ہے، شک ہے بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا، مجھے پتہ ہےاس کے پیچھےکون ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات پڑ گئے ہیں، عدالت بشریٰ بی بی کےمکمل میڈیکل چیک اپ اور انکوائری کرانے کا حکم دے۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا معائنہ شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم یونس سے کرایا جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوبشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دینےکی ہدایت کی۔