پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جا پہنچا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسےکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version