پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے لیے 30 ہزار لوگ ساتھ ہوں تو دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے مخصوص نشستوں پرحلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی بھی تائید کرتے ہوئےکہا کہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کو کیسے دی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد دھرنے کے لیے جارہے ہیں، ہمیں 30 ہزار تگڑے نوجوان درکار ہیں، دھرنے میں 30ہزار لوگ ہوں گے دیکھتے ہیں کون ہم پرلاٹھیاں برساتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپورکےبیانیے کی تائید کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version