پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا، کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو استعمال کرنےکے لیے تعلیم کی ضرورت ہے، ملک میں ایسے شہر بھی ہیں جہاں سوشل میڈیا پہلے تعلیم بعد میں پہنچی۔

Leave A Reply

Exit mobile version