کراچی میں مجرم اتنے بے خوف ہوچکے ہیں کہ اب ان سے خود پولیس والے بھی محفوظ نہیں رہے۔
شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے قریب پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا۔
واقعےکا مقدمہ کانسٹیبل الطاف حسین کی مدعیت میں ائیرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان اسٹارگیٹ سے ون وے آرہے تھے۔ فلائی اوورکٹ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے آنے پر ملزمان کو روکا۔ ملزمان نے موٹرسائیکل واپس موڑی اور پکڑنے پر وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔