امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی مبارک باد کی ٹیلی فون کال موصول کرکے مسرت ہوئی، ٹیلی فون کال میں اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے مطابق انٹونی بلنکن کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔