لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور لڑکی کا والد زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی، گولیوں کا نشانہ بن گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔