رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد داؤ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کرنے جارہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Exit mobile version