چند روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نوشکی میں 12افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیےحراست میں لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے مسافروں کو دہشتگردوں نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور لاشیں پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version