اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا۔
اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، صبح کے سیشن میں کوچ محمد عثمان کی نگرانی میں پریکٹس کی۔
کیمپ طارق بگٹی کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے جہاں کیمپ کے پہلے روز 36 کھلاڑیوں نے رپورٹ کیا۔
دوسری جانب دوسرا کیمپ کراچی میں تین روز سے جاری ہے جو کہ شہلا رضا کی صدارت میں کام کرنے والی فیڈریشن کے تحت لگایا گیا ہے۔