وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی وفد کے دورے کے بعد ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدرت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو سعودی وفد کے دورے سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری محنت سے ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بناناہے، پرانے طریقہ کارپرچلنے کی گنجائش نہیں اور نہ اس کی اجازت دوں گا۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے ادارہ برائے ماڈرن سائنسزکا بل منظور کرلیا اور کابینہ نے احتساب عدالتوں کی تنظیم نو اور وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی 5 سالہ پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری، وزارت سمندرپارپاکستانیز اور وزارت قطرلیبرکے درمیان ایم او یو کی بھی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

Leave A Reply

Exit mobile version